سرگودھا(پنجاب پوسٹ) سرگودھا میں ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے چار منچلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق لاہور روڈ پر موٹر سائیکل پر خطرناک کرتب دکھانے اور ون ویلنگ کرنے والے چار نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ارون روبن، دانیال اور شعیب سمیت دیگر شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کی موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔
ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ ون ویلنگ اور تیز رفتاری اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، ایسے خطرناک کھیل کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو اہم چوکوں اور شاہراہوں پر خصوصی ناکے قائم رکھنے کی بھی ہدایت کی۔











