لاہور ( پنجاب پوسٹ ) ادارہ تحفظ ماحول پنجاب کی جانب سے بہتر اور سرسبز ماحول کیلئے بڑا اقدام، صوبہ بھر میں 5 لاکھ 31 ہزار 509 پودے لگا دیے گئے۔ 510,178 پودے مرکزی شجرکاری مہم میں، مزید 21,331 جنوری تا اپریل 2026 کے دوران لگائے گئے۔
اعداد وشمار کے مطابق موسم بہار کے دوران فیصل آباد 60,372 پودوں کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ قصور 37,160 اور بہاولپور 31,255 نمایاں رہے ۔
حکام کے مطابق شجرکاری مہم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جس میں بڑے اضلاع کی بھرپور شرکت رہی۔ اس دوران جہلم 17,855، بہاولنگر 17,153، وہاڑی 15,770 ،جھنگ 15,425، بھکر 15,420، پاکپتن 15,390 پودے لگائے گئے ۔
صوبہ بھر میں شجرکاری کا دائرہ وسیع کیا گیا اور شہری و دیہی علاقوں میں یکساں پیش رفت دیکھنے میں آئی ۔ شجرکاری مہم میں ساہیوال 14,972، اوکاڑہ 14,850، راولپنڈی 14,724 ، رحیم یار خان 13,874، سرگودھا 13,840 ۔ لاہور 8,080 جبکہ ملتان میں,7825 پودے لگائے گئے
محکمے کے مطابق اٹک میں 11,040 جبکہ مظفرگڑھ 11,132 پودے لگائے گئے۔















