​ریٹائرمنٹ کے 2 سال بعد محکماتی انکوائری خود بخود ختم ہو جاتی ہے،لاہور ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے حق میں اہم فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد محکماتی انکوائری خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔ عدالت کے مطابق دو سال کی مدت پوری ہونے پر انکوائری کا ختم ہونا ملازم کا قانوناً حاصل شدہ حق ہے۔

جسٹس مزمل اختر شبیر نے سابق سی ای او ہیلتھ نارووال ڈاکٹر خالد جاوید کی درخواست منظور کرتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت جاری انکوائری اور پینشن روکنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو حکم دیا کہ ڈاکٹر خالد جاوید کی روکی گئی پینشن اور تمام واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی عدالتی تاریخ بدل گئی، 17 اضلاع میں پاکستان آرمز آرڈیننس کے تحت 2023 تک کے تمام زیرِ التواء مقدمات کے فیصلے کر دیے گئے

فیصلے کے مطابق محکمہ صحت نے 2022 سے زیر التوا انکوائری کی بنیاد پر سابق سی ای او کی پینشن روک رکھی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ انکوائریز وقت پر مکمل نہ ہونے کا خمیازہ ریٹائرڈ ملازم نہیں بھگت سکتا۔

عدالت نے واضح کیا کہ پیڈا ایکٹ میں 25 فروری 2026 کی ترمیم کا ماضی سے اطلاق نہیں ہو سکتا۔ ترمیمی قانون کا اطلاق مستقبل کے معاملات پر ہوگا، ماضی کے بند شدہ کیسز پر نہیں، اور اگر قانون میں واضح ذکر نہ ہو تو نئی ترمیم کو ماضی سے لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ اس بنا پر ترمیم کے باوجود پرانے کیسز ختم تصور ہوں گے، اور ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد انکوائری ختم ہونے کا قانون برقرار ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اس اہم قانونی نقطے پر اپنے فیصلے کو عدالتی نظیر بھی قرار دیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے