لاہور (پنجاب پوسٹ) ترکمانستان میں خواتین کے کردار، قیامِ امن اور پائیدار ترقی کے موضوع پر بین الاقوامی خواتین ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں بین الاقوامی خواتین ڈائیلاگ میں چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے شرکت کی۔ حنا پرویز بٹ نے خواتین کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے عالمی تعاون پر زور دیا۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں خواتین کے تحفظ کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔خواتین کو محفوظ بنائے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔خواتین صرف امن سے فائدہ اٹھانے والی نہیں، امن کی معمار بھی ہیں،قیام امن اور فیصلہ سازی میں خواتین کی مؤثر شرکت ضروری ہے۔ پنجاب میں خواتین کے تحفظ کا مربوط نظام فعال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویمن پروٹیکشن سینٹرز متاثرہ خواتین کو قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کر رہے ہیںخواتین کے تحفظ کے لیے قوانین کے ساتھ مؤثر ادارے اور عوامی آگاہی ضروری ہے، خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع بڑھانا ہوں گے۔
ڈیجیٹل دور میں خواتین کا آن لائن تحفظ اور رازداری یقینی بنانا ہوگی، خواتین کے تحفظ کے لیے عالمی تجربات سے استفادہ ضروری ہے، خواتین کی فیصلہ سازی میں شرکت اہم ترجیحات ہیں، مشترکہ عالمی عزم کو عملی تعاون اور مضبوط اداروں میں تبدیل کرنا ہوگا، 2028 کو عالمی قانون کا سال قرار دینے پر ترکمانستان کو مبارکباد۔












