لاہور پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون ، اپریل میں 101 گرفتار

لاہور( پنجاب پوسٹ) لاہور میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پولیس نے کارروائیاں تیز کر دیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ماہِ اپریل کے دوران گداگری ایکٹ کے تحت 101 بھکاریوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک مجموعی طور پر 504 پیشہ ور بھکاری گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ 502 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔ گرفتار افراد میں 500 مرد، 4 خواتین اور ایک سہولت کار شامل ہے۔

سی سی پی او لاہور نے پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سرپرست نیٹ ورکس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین سے بھیک منگوانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

پولیس کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے پیشہ ور بھکاریوں کی بحالی کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں، جبکہ ٹریفک پولیس کو اہم شاہراہوں اور سگنلز پر بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے