سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان رانا اسد اللہ خاں چیئرمین وفاقی سروس ٹربیونل تعینات

لاہور (پنجاب پوسٹ) سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ خان کو صدر پاکستان کی منظوری کے بعد چیئرمین وفاقی سروس ٹربیونل تعینات کردیا گیا۔ رانا اسد اللہ خاں نے نئی ذمہ داری ملنے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا، وزیر اعظم کا اعتماد میرے لیے باعث اعزاز ہے، رانا اسد اللہ خاں کا مزید کہناہے کہ نئی ذمہ داری آئین و قانون کے مطابق دیانت داری سے نبھاؤں گا۔

ذمہ داریوں کی انجام دہی میں غیر جانبداری کو مقدم رکھوں گا، رانا اسد اللہ خاں وفاقی سروس ٹربیونل سرکاری ملازمین کے سروس معاملات میں اہم ہے، چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی لاہور ہائیکورٹ بار حسیب اللہ خان سمیت دیگر وکلا نے رانا اسد اللہ خاں کو مبارکباد دی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے