لاہور میں جان لیوا حادثات میں ملوث 170 ڈرائیورز کے لائسنس معطل

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ٹریفک پولیس نے جان لیوا حادثات میں ملوث ایک سو ستر ڈرائیورز کے لائسنس معطل کر دیے۔

سی ٹی او لاہور سیدعبدالرحیم شیرازی کےمطابق مہلک حادثات میں ملوث 170 ڈرائیورز کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں، ذمہ دار ڈرائیورز کو قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہےکہ غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی،جان لیوا حادثات میں ملوث ڈرائیورز کےلائسنس کی معطلی عدالتی احکامات سےمشروط ہوگی، غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ پرلائسنس کم از کم ایک سال کے لیےمعطل رہے گا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ انتہائی خطرناک حد تک اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس بھی معطل کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے،معطل لائسنس کے باوجود دوبارہ ڈرائیونگ کرنے والوں کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے