لاہور (پنجاب پوسٹ) آٹے کا نرخ بڑھنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کیا.وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس طلب کر لیا اور عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم دیا۔
فلورملوں کو 3800روپے فی من ملنے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کافیصلہ
سستے آٹے کی یقینی فراہمی کیلئے10ارب روپے کی سبسڈی دینے پر اتفاق ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سستے آٹے کیلئے10ارب روپے سبسڈی دینے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ذہنی صحت کا علاج ضروری، مریض کو کن علامات کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے؟
مارکیٹ میں آٹے اورگندم کے نرخ میں مصنوعی اضافے کے رجحان پر اظہار تشویش
عوام کو سستے آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بے حد تکلیف دہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو سستے آٹے کی ترسیل ہر صورت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ عوام کو سستے آٹے اورسستی روٹی کی فراہمی جاری رہے گی۔











