لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہریاں، وراثتی تنازعات، ہراسگی، گھریلو جھگڑوں اور فراڈ کی زیادہ شکایات کیوں آرہی ہیں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں وراثتی تنازعات، ہراسگی، گھریلو جھگڑوں، فراڈ، دھمکیوں اور قبضہ مافیا سے متعلق شہریوں کی متعدد شکایات سامنے آگئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کی شکایات پر موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری قانونی کارروائی اور پیش رفت رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے وراثتی تنازعات میں فریقین کے درمیان تصادم سے بچنے اور معاملات کو قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خواتین، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فراڈ، دھمکیوں اور قبضہ مافیا سے متعلق شکایات پر بھی فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

فیصل کامران نے واضح کیا کہ قابلِ دست اندازی جرم کی صورت میں بلا تاخیر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی جائے۔ ہراسگی، تشدد اور سماجی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور قانون کا بلاامتیاز نفاذ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی بروقت فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کھلی کچہری میں جاری احکامات پر عملدرآمد کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ شکایات کے ازالے میں کوتاہی کرنے والے ایس ایچ اوز کی براہِ راست جوابدہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کا مقصد صرف مقدمہ درج کرنا نہیں بلکہ متاثرین کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔ شہری ہفتے میں چھ روز دوپہر ایک سے تین بجے تک براہِ راست کھلی کچہری میں اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔ شہریوں نے کھلی کچہری کو فوری شنوائی اور مؤثر قانونی معاونت کا پلیٹ فارم قرار دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے