لاہور (پنجاب پوسٹ) سٹی ٹریفک پولیس نے شدید گرمی کے پیش نظر ٹریفک وارڈنز کی سہولت کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے چھتریاں تقسیم کر دیں۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز ہر موسم میں شہریوں کی سہولت کیلئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں، اس لیے ان کی ویلفیئر اور صحت کا خیال رکھنا ادارے کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی شدید گرمی میں چھتری کا استعمال کریں اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں، جبکہ تمام اہلکار پانی کی بوتلیں اپنے ساتھ رکھیں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا بھی اولین ترجیح ہے۔















