حبیب آباد، گیس لوڈ شیڈنگ عروج پر ،ایل پی جی کی قیمت 500 سے تجاوز کر جائے گی

قصور (پنجاب پوسٹ) حبیب آباد میں مہنگائی کے بڑھتے طوفان نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ حبیب آباد اور گردونواح میں ایل پی جی پانچ سو روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔

ایک طرف سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری متبادل ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں، تو دوسری جانب ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ درہم برہم کر دیا ہے۔مہنگائی کی چکی میں پستے غریب اور متوسط طبقے کے لیے گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے