لاہور شہر 3 ہزار 242 دکاندار مہنگائی میں ملوث،سزا کیا دی گئی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ اشیائے ضروریہ کی مقررہ سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں، دکانوں اور منڈیوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں اب تک 23 ہزار 656 مارکیٹ انسپکشنز کی گئیں، جن کے دوران 3 ہزار 242 مقامات پر گراں فروشی سامنے آئی۔ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں 7 ہزار 925 انسپکشنز کی گئیں، جبکہ 230 چالان کیے گئے اور 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے بھی 15 ہزار 735 انسپکشنز مکمل کی گئیں، جن میں 821 چالان کیے گئے اور 9 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنرز نے 793 مزید انسپکشنز کرتے ہوئے گراں فروشوں پر 4 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں بڑی کمی، ایک ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کر دی گئی

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن محمد علی اعجاز نے تمام مارکیٹوں اور سٹورز میں سرکاری ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھل، سبزی اور چکن سمیت تمام اشیائے ضروریہ کے سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے، جبکہ سبزی و پھل منڈیوں میں بولی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر خود نگرانی کی جائے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ "شہریوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔”

یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں بڑی کمی، ایک ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کر دی گئی

ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا اور شہریوں کے حقوق کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور منڈیوں و مارکیٹوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کے ذریعے مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔


Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے