پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کی جاتی امرا میں ملاقات

لاہور (پنجاب پوسٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے آج جاتی امرا رائیونڈ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی اپنی آرا کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے گورنر سندھ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد نہال ہاشمی سندھ کے عوام کی خدمت اور وفاق و صوبے کے درمیان روابط کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے