لاہور: گورو رام داس جی کا 492واں جنم دن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، گوردوارہ جنم استھان کی توسیع کا اعلان

لاہور(پنجاب پوسٹ) متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام گورو رام داس جی کا 492واں جنم دن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جس میں پاکستان بھر سمیت برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سے آئے سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ سیکرٹری جنرل پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی ستونت کور، سردار تارا سنگھ، ڈاکٹر ممپال سنگھ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے کہا کہ گورو رام داس جی کا پیغام امن، بھائی چارے، محبت، مساوات اور خدمتِ انسانیت کا پیغام ہے۔ ان کی تعلیمات انسانیت سے محبت اور باہمی احترام کا درس دیتی ہیں۔ گورو رام داس جی کی جائے پیدائش لاہور میں ہونا پاکستان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

ناصر مشتاق نے اعلان کیا کہ چونا منڈی لاہور میں واقع گوردوارہ جنم استھان گورو رام داس جی کی توسیع کی جا رہی ہے، تاکہ سکھ یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے مناسب جگہ میسر آ سکے۔ اس منصوبے کے تحت گوردوارہ صاحب سے متصل 13 مرلہ کمرشل پلاٹ کو بھی گوردوارے میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرائے مغل: 10 سالہ بچی مبینہ غلط انجیکشن سے جاں بحق

گوردوارہ صاحب کی توسیع کے اعلان پر سکھ برادری نے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اراکین اور دیگر شخصیات نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان اور سیکرٹری ناصر مشتاق کا شکریہ ادا کیا۔

سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کے مقدس مقامات کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے پرعزم ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ سکھ مقدسات کی حفاظت اور مذہبی ورثے کی نگہداشت کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، کیونکہ پاکستان میں سکھ مذہب کے مقدس مقامات ملک کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کا اہم حصہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین قمر الزمان کی ہدایات پر سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاتریوں کو رہائش، لنگر اور طبی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ ان کی سیکیورٹی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ناصر مشتاق نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آنے والے مہمانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ گورو رام داس جی کے جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے مذہبی مقدس مقامات پر حاضری دے سکیں اور اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

تقریب میں شریک سکھ رہنماؤں اور یاتریوں نے پاکستان میں مذہبی مقامات کے تحفظ، مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کو سراہا اور گوردوارہ جنم استھان کی توسیع کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے