نو مئی جناح ہاؤس حملہ کیس, عدالت نے تین ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں

لاہور(پنجاب پوسٹ) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے نو مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کے پیش نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنما اویس یونس، سیدہ فاطمہ اور حسنین علی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ سرکاری وکیل کے مطابق مذکورہ ملزمان گزشتہ تاریخ پر بھی غیر حاضر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب، سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع پر غور ہوگا

عدالت نے ایم پی اے علی امتیاز وڑائچ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 26 اکتوبر تک توسیع کی گئی۔

عبوری ضمانت دائر کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان میں رخسانہ نوید، کامران سلیم، فرحان الرحمان، حسن عدنان، ملک طارق، تقی رضا خان، عمار ندیم اور توقیر شامل ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے