اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا، جس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کی موجودہ مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے، جس کے پیش نظر اجلاس میں ان کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کمیشن کے آئینی اور جوڈیشل فریم ورک کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ کمیشن کے دو ارکان کے استعفوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ ن کے آفتاب شیخ جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو چکے ہیں۔










