این سی سی آئی اے ایک ہفتے میں 7 کال سینٹرز پکڑے، ان سینٹرز میں کیا کام ہورہا ہے، اے آئی کیسے مدد کر رہی ہے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گزشتہ چار سے پانچ روز کے دوران 7 کال سینٹرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مالی فراڈ، ہراسانی اور ہنی ٹریپ میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 11 سو الیکٹرانک گیجٹس قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے، جبکہ گزشتہ چند روز میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ان کال سینٹرز میں مالی فراڈ، ہراسانی اور ہنی ٹریپ کی سرگرمیاں جاری تھیں، جن میں خواتین اور مرد دونوں ملوث پائے گئے۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ لاہور میں کسی طور پر غیر قانونی کال سینٹرز کو کام نہیں کرنے دیا جائے گا، جبکہ غیر ملکی افراد کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی۔ ادارے کے وسائل میں اضافے پر بھی کام جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے نے چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں کی ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس جرم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چائلڈ پورنوگرافی کی روک تھام کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے اداروں کے ساتھ معاہدے بھی کیے گئے ہیں۔ اے آئی کی مدد سے گوجرانوالہ میں ایک ملزم کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی نشاندہی میں اے آئی اور این سی سی آئی اے مل کر کام کر رہے ہیں۔

حکام نے ہراسانی کے دو اہم کیسز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کیس میں ظہیر نامی ملزم نے موبائل فون چوری کیا، جس میں ایک خاتون کی نجی تصاویر موجود تھیں۔ ملزم نے تصاویر کی بنیاد پر خاتون کو بلیک میل کیا اور اس سے رقم وصول کرتا رہا۔ گزشتہ رات شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد سے بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق کرکٹر رضوان کو طلب کرنے کا مقصد ان کے موبائل فون کا فرانزک کروانا تھا۔ رضوان نے اپنا موبائل فون حکام کے حوالے کر دیا ہے، جس کے فرانزک تجزیے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

حکام نے مزید بتایا کہ اینٹی منی لانڈرنگ کا ٹاسک بھی این سی سی آئی اے کو دے دیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے ادارے نے اپنی کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں، جبکہ مالی فراڈ سمیت سائبر کرائم کی دیگر سرگرمیوں کے خلاف بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر سے متعلق حکام کا کہنا تھا کہ پہلے انکوائری مکمل کی جاتی ہے، جس کے بعد مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع ہوتی ہے۔ انکوائری کے بعد متعلقہ کمیٹی سے منظوری لی جاتی ہے اور پھر ایف آئی آر درج کی جاتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے