"دلہن لینے گیا ،حوالات پہنچ گیا” عوام کو چونا لگانے والا فراڈیا اپنی ہی شادی سے لاہور پولیس نے کیسے گرفتار کیا ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) تھانہ نشتر کالونی پولیس نے پولیس ولنٹیئر پروگرام اور نوکری کا جھانسہ دے کر طلبہ سے رقم وصول کرنے والے ملزم فرحان کو اس کی شادی کی تقریب سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم پروگرام میں شمولیت اور نوکری کے نام پر طلبہ سے پیسے لیتا تھا۔ متاثرہ طلبہ نے ڈی آئی جی آپریشنز کو شکایات پیش کیں، جس پر خفیہ انکوائری کروائی گئی۔ انکوائری میں شکایات درست ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ: بیٹے کی تلاش میں اس کے دوست کے ساتھ کھیتوں میں جانے والی خاتون کے جسم پر دانتوں کے نشانات، پولیس نے اندھے قتل کا سراغ کیسے لگایا؟

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پولیس ولنٹیئر پروگرام طلبہ کو رضاکارانہ طور پر پولیس سے منسلک کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے شہریوں اور طلبہ کو ہدایت کی کہ پروگرام میں شمولیت کے نام پر کسی کو رقم نہ دیں، نوکری یا پروگرام کے نام پر پیسے مانگنے والوں سے ہوشیار رہیں اور ایسے کسی بھی فراڈ کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے