یہ ایوان اقوام متحدہ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو سکرول آف اونر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے: پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اقوام متحدہ کی جانب سے "سکرول آف آنر” ایوارڈ ملنے پر مبارکباد کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیش کی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان اس اعزاز پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوارڈ عالمی سطح پر مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف ہے اور پنجاب کے 14 کروڑ عوام کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور،پاک بحریہ بحری راستوں کو منشیات اور منظم جرائم سے کیسے محفوظ بنا رہی ہے؟

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 18 ماہ میں پنجاب حکومت نے "اپنی چھت اپنا گھر” منصوبے کے تحت دو لاکھ 20 ہزار افراد کو اپنی چھت فراہم کی۔ تمام مستحقین کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر 15 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض دیا گیا۔

متن کے مطابق اقوام متحدہ نے منصوبے کی شفافیت کی تعریف کی، جبکہ ایوارڈ تقریب میں بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں ایوان نے "اپنی چھت اپنا گھر” منصوبے کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے