پنجاب میں غ غبارہ ،ف فوارہ والا نصاب کیسے بدلا جارہا ہے؟ وزیر تعلیم نے سب بتا دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سکول آف ایمیننس فیز 2 کے لائسینسز کا اجلاس منعقد ہوی وزیر تعلیم نے سکول آف ایمیننس میں معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا واضح موقف اپنایا۔

وزیر تعلیم نے مانیٹرنگ ٹیم کی سکول وزٹ رپورٹس کے تناظر میں بعض لائسنسسیز کی سرزنش بھی کی اور تمام لائسنسسیز کو وضع کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق انفراسٹرکچر سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔تمام لائسنسیز کی بروقت ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں گی۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ ٹی او آرز پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔سکول آف ایمیننس کو حکومتی تعلیمی ویژن کے عین مطابق سٹیت آف دی آرٹ پراجیکٹ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سرائے مغل کے سکول میں بچوں سے مبینہ مزدوری کے معاملے پر وزیر تعلیم پنجاب کا نوٹس

وزیر تعلیم کی ہدایت کے مطابق بچوں کی حاضری چیکنگ کیلئے فیشل ریکیگنیشن کیمرے لگائے جائیں، پیف میں مانیٹرنگ روم بنایا جائے۔ ایمیننس سکول بیکن ہاوس، ایل جی ایس ایفورڈ کرنے والوں کیلئے نہیں، غریب بچوں کیلئے ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم سمارٹ سلیبس کی طرف بڑھ چکے ہیں، نئے سلیبس کو 35 فیصد ری پروڈیوس کیا گیا ہے۔پہلی سے پانچویں تک کی کتب فروری میں سکولوں تک پہنچ جائیں گی۔

لائسنسسیز کے مسائل کے حل کیلئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مربوط سکول پالیسی بنائی جائے گی۔آج نجی سیکٹر بھی ایمیننس ماڈل کی وجہ سے پریشان اور سر جوڑ کر بیٹھا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے