قصور (پنجاب پوسٹ) سرائے مغل کے سکول میں بچوں سے مبینہ مزدوری کے معاملے پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے نوٹس لے لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں بچوں کو سکول میں مبینہ مزدوری کرتے دکھایا گیا۔ وزیر تعلیم کے نوٹس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پتوکی نے سکول انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول لدھر پہنچ گئے
سکول انتظامیہ کو تحریری وضاحت جمع کرانے اور متعلقہ دفتر میں ذاتی طور پر پیش ہوکر وضاحت و ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تسلی بخش وضاحت نہ دینے کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے گی۔











