سکولوں ہسپتالوں کے باہر ہارن اور غیر ضروری ٹوں ٹاں ،ٹریفک پولیس کیسے کارروائیاں کر رہی ہے ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر شہر میں پریشر ہارن اور صوتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کو کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سی ٹی او لاہور کے مطابق پریشر ہارن کا استعمال شہریوں کے سکون اور صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

ہسپتالوں اور سکولوں کے باہر ہارن بجانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شادباغ، گھریلو جھگڑا، شوہر نے بیوی کو دانتوں سے کاٹ لیا، ملزم گرفتار

سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ غیر ضروری ہارن بجانے سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے پُرسکون اور شور سے پاک لاہور کے قیام میں تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو شور سے محفوظ رکھنا اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ترجیح ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران 772 بسوں، مزدوں اور دیگر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے