لاہور (پنجاب پوسٹ) شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی پر تشدد اور دانتوں سے کاٹنے والے خاوند کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عبد الشکور نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خاتون کے چہرے پر تشدد کیا جبکہ بازو پر دانتوں سے کاٹنے کے زخم بھی آئے۔
یہ بھی پڑھیں: اچھرہ میں بیوی کو قتل کر کے شوہر نے خودکشی کر لی
اطلاع ملنے پر شادباغ پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم عبد الشکور کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والے قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکتے۔














