جعلی سٹوڈنٹ ویزوں اور منشیات اسمگلنگ کی روک تھام، پاکستان اور برطانیہ کا سخت اقدامات پر اتفاق

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد منشیات اور انسداد دہشتگردی کے لیے تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، جبکہ جعلی سٹوڈنٹ ویزوں کے ذریعے برطانیہ جانے کے رجحان کی روک تھام کے لیے مشترکہ طور پر سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ جعلی سٹوڈنٹ ویزوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے پاکستانی طلبہ کے معاملے میں سخت جانچ پڑتال ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے برطانیہ سمگل کی جانے والی 55 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی ہیں۔

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان کے مثبت کردار، افغانستان کے ساتھ سرحدی صورتحال اور مشترکہ ورکنگ گروپ کی 90 روزہ پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانوی وزیر سٹیفن ڈوٹی نے پاکستان میں آن لائن فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کو سراہا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے