اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں سبطین خان، پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کیخلاف کیسز، بریت کی درخواستیں دائر، سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی

لاہور (پنجاب پوسٹ) اینٹی کرپشن عدالت میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف مائنز اینڈ منرلز کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت ہوئی، سبطین خان سمیت تمام ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔ عدالت نے بریت کی درخواستوں پر دلائل کل تک طلب کر لیے، جبکہ شریک ملزم سلمان غنی کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہوگئے۔

سبطین خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ریفرنس نیب عدالت سے براہ راست اینٹی کرپشن کورٹ منتقل ہوا، اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو ازسرنو تفتیش کرکے چالان پیش کرنا چاہیے، ازسرنو تفتیش سے پہلے عدالت سماعت نہیں کرسکتی۔ عدالت نے مزید دلائل کے لیے کارروائی کل تک ملتوی کردی۔ ملزمان پر بطور صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

دوسری جانب سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے خلاف جبری رخصت کے دوران سیشن الاؤنس وصول کرنے کے مقدمے کی سماعت بھی ہوئی۔ محمد خان بھٹی نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، وکیل نے دلائل کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق محمد خان بھٹی پر دس سال کے 32 لاکھ روپے اسمبلی سیشن الاؤنس وصول کرنے کا الزام ہے۔

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ پرویز الٰہی بیماری کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے، عدالت نے ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر بھی دلائل طلب کرلیے۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے