راولپنڈی(پنجاب پوسٹ )میں خاتون نیوز اینکر کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں مقتولہ کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں کیا گیا، جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔
ٹیسٹ کے دوران ملزم سے وقوعے سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے، جن میں پستول کی الماری میں موجودگی اور گولی چلنے کے واقعے سے متعلق سوالات بھی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق جوابات کے دوران ملزم کی دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور دیگر جسمانی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اینکر ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج، بھائی نے آخری لمحے کیا دیکھا؟
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے جوابات اور جسمانی کیفیت کی بنیاد پر رپورٹ کے نتائج چند روز میں مرتب کیے جائیں گے۔ پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ سے ملزم کے بیانات کی صداقت کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔













