رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا کل سے آغاز، اسسٹنٹ کمشنر کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) رائیونڈ میں عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ رائے بابر کی زیرِ صدارت تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے سربراہان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اجتماع کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پولیس، ریسکیو 1122، واپڈا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (LWMC)، میونسپل کارپوریشن لاہور (MCL) سمیت تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام اداروں کے نمائندگان نے اجتماع کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے اپنی اپنی تیاریوں اور انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

WhatsApp Image 2026 11 11 at 4.27.14 PM

اجلاس میں سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، بجلی کی بلا تعطل فراہمی، طبی سہولیات، ریسکیو سروسز اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ رائے بابر نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ اجتماع کے دوران زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی، فول پروف سیکیورٹی اور تمام انتظامات کی مؤثر نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

WhatsApp Image 2026 11 11 at 4.27.14 PM 2

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے