لاہور: عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت محمد افضال کو 200 روپے جرمانے کی سزا سنا دی

لاہور (پنجاب پوسٹ) اسپیشل کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت محمد افضال کو 200 روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

اسپیشل کورٹ کے جج محمد فرقان احمد نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ایس ایچ او کو متعدد بار حکم دیا کہ متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے، تاہم ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے کارروائی کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ 200 روپے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ایس ایچ او محمد افضال کو 15 روز قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر ایس ایچ او افضال کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے