پنجاب میں 4 میٹرو سسٹم، الیکٹرک بسوں کی یومیہ کپیسٹی 300 کلومیٹر، مزید 400 بسیں اگلے ہفتے لاہور کی سڑکوں پر ہوں گی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 4 میٹرو سسٹم چل رہے ہیں جبکہ لاہور اور ملتان میں 400 سپیڈو بسیں بھی آپریشنل ہیں۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو سسٹم بنایا جا رہا ہے۔

بلال اکبر خان نے کہا کہ آج تک کوئی بھی میٹرو یا سپیڈو بس سسٹم ڈیفالٹ نہیں ہوا۔ اگلے ہفتے تک پنجاب میں 1100 الیکٹرک بسیں آپریشنل ہو جائیں گی۔ لاہور میں 400 سپیڈو بسوں کے ساتھ 130 الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں جبکہ مزید 400 الیکٹرک بسیں اگلے ہفتے سے لاہور میں آپریشنل ہوں گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق الیکٹرک بسوں کی یومیہ کپیسٹی 300 کلومیٹر ہے، الیکٹرک بسوں کے روٹس کو سندر انڈسٹریل ایریا تک پہنچایا جائے گا۔ بسیں پنجاب حکومت خرید رہی ہے جبکہ فی کلومیٹر کے حساب سے پرائیویٹ وینڈر کو بسوں کا ٹھیکہ دیا جائے گا، پرائیویٹ ٹھیکیداروں کی ذمہ داری گاڑیوں کی دیکھ بھال ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پورے پنجاب میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ ہے۔ لاہور کو مزید 7 بی آر ٹیز اور میٹرو سسٹم کی ضرورت ہے جبکہ لاہور میں مزید 2 میٹرو سسٹم بنانے کا منصوبہ بھی ہے۔

بلال اکبر خان نے کہا کہ اگلے دو سالوں میں 2 لاکھ بائیکس لائی جائیں گی، 5 ہزار افراد ایک ٹیکسی خرید سکتے ہیں جبکہ خواتین کے لیے ایک ٹیکسی کی خریداری پر پنجاب حکومت 70 فیصد ڈاؤن پیمنٹ دے رہی ہے۔ ایئر پنجاب پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق لاہور میں نیا ٹرک اڈا بنایا جا رہا ہے جبکہ بادامی باغ لاری اڈے کو لاہور سے باہر منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹول ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس کم نہیں کیے جا سکیں گے، تاہم کوشش کی جائے گی کہ ٹول ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس اگلے ایک یا دو سال مزید نہ بڑھیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے