لاہور (پنبجاب پوسٹ) سموگ کے خلاف پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔گزشتہ 4 روز کے دوران صوبہ بھر میں سموگ کا باعث بننے والی 2 ہزار سے زائد ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں بھی کی گئی ہیں۔
دھواں چھوڑنے والی 1085 گاڑیوں کی نشاندہی، 858 کو جرمانے جبکہ 227 کو وارننگز جاری کی گئیں۔لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سمیت ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر 370 ای چالان بھی جاری کیے گئے۔
بغیر ترپال تعمیراتی سامان لے جانے والی 797 گاڑیوں کی نشاندہی، 389 کو جرمانے جبکہ 222 کو وارننگز دی گئیں۔بار بی کیو اور چمنیوں سے دھوئیں کے اخراج کی 105 خلاف ورزیاں ریکارڈ، 102 کو وارننگ جاری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ کے تین سال: الخدمت کا فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ
ترجمان سیف سٹیز نے بتایا کہ بھٹوں سے دھوئیں کے اخراج کے 17 کیسز کی نشاندہی، 12 کو وارننگ دی گئی جبکہ 5 کیسز متعلقہ محکمے کو بھجوائے گئے۔پنجاب بھر میں سمارٹ سیف سٹی سنٹرز کے ذریعے سموگ اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ سیف سٹی ڈرونز کے ذریعے بھی سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں کی نشاندہی اور سرویلنس کی جا رہی ہے۔سموگ اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والی سرگرمیوں کی اطلاع ہیلپ لائن 15 پر دیں۔











