پی پی ایس سی کا محکمہ خزانہ کے حتمی نتائج کا اعلان، آڈٹ آفیسر کی 56 آسامیوں پر 56 امیدوار کامیاب

لاہور (پنجاب پوسٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے حکومت پنجاب کے محکمہ خزانہ کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کے مطابق محکمہ خزانہ میں آڈٹ آفیسر کی 56 آسامیوں کے لیے ہونے والے حتمی امتحان میں 56 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔کامیاب امیدواروں میں محمد اعجاز، محمد عمران، راؤ داؤد طاہر، حامد افضل اور عمران علی کے نام شامل ہیں۔

کمیشن نے حتمی طور پر کامیاب قرار پانے والے تمام امیدواروں کی سفارش محکمہ خزانہ کو بھجوا دی ہے۔کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ٹیلی فون کالز کے ذریعے بھی نتائج سے آگاہ کیا جائے گا.

سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، جہاں سے امیدوار اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے