لاہور میں کومبنگ آپریشنز میں تیزی، ہزاروں افراد کی چیکنگ، درجنوں گرفتار

لاہور ( پنجاب پوسٹ) شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی آ گئی ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ایک ہزار پانچ سو نوے سرچ اور کومبنگ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔کارروائیوں کے دوران اکیاسی ہزار سے زائد گھروں اور ایک لاکھ چون ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران چار سو آٹھ مشتبہ افراد اور چونسٹھ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سو سولہ جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر چھپن مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ شراب نوشی کے چھبیس اور منشیات کے انتیس مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔

آپریشنز کے دوران ایک سو تینتیس مارکیٹیں، تین ہزار سے زائد دکانیں، بانوے بس اڈے، دو سو چھیاسی ہوٹل اور تین سو پچاسی ہاسٹلز کو بھی چیک کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بس ٹرمینلز، گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں، ریلوے اسٹیشن اور اہم مقامات کے اطراف میں کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔

سی سی پی او کے مطابق پولیس افسران گشت بڑھائیں اور ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنائیں، جبکہ تمام اہلکار الرٹ رہ کر فرائض انجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے