ایس ای سی پی کا والنٹری پینشن اسکیم کے تحت ‘پیسو ایکویٹی سب فنڈ’ متعارف

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایس ای سی پی نے والنٹری پینشن اسکیم کے تحت ‘پیسو ایکویٹی سب فنڈ’ متعارف کروا دیا، جس کی فراہمی 1 جنوری 2027 سے شروع ہوگی ۔پیسو ایکویٹی سب فنڈ مخصوص مارکیٹ انڈیکس کو ٹریک کرکے کم اخراجات میں سرمایہ کاری کا فائدہ پہنچاتا ہے

ایس ای سی پی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پینشن بچت کنندگان کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا ایک سادہ اور کم لاگت آپشن فراہم کرنا ہے،نیا فنڈ موجودہ ایکویٹی، ڈیٹ اور منی مارکیٹ سب فنڈز کے ساتھ لازمی طور پر دستیاب ہوگا، جس سے بچت کنندگان کو ایکٹیو اور پیسو فنڈز کے درمیان چوائس ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نصیرآباد: اغوا کے مقدمے میں مطلوب 16 سالہ لڑکی ساہیوال سے بحفاظت بازیاب

انہوں نے مزیدکہا کہ فنڈ مینیجرز یہ فنڈ براہ راست مارکیٹ انڈیکس ٹریک کرکے یا پی ایس ایکس میں لسٹڈ ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری کے ذریعے چلا سکتے ہیں۔ای ٹی ایف پر مبنی آپشن کے تحت سالانہ مینجمنٹ فیس زیادہ سے زیادہ 0.75 فیصد ہوگی، جبکہ اپنی کمپنی کے ای ٹی ایف ایس پر کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ نئے فنڈز سے بچت کنندگان کو ریٹائرمنٹ فنڈز کے لیے بہتر چوائس اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے سستا ذریعہ میسر ہو سکے گا۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد طویل المدتی ریٹائرمنٹ بچتوں کے لیے آسان و کم لاگت آپشنز اور قومی پینشن نظام کو مستحکم بنانا ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے