قسطوں کی رقم کی ادائیگی میں تاخیر ، شہری کو اغوا کرکے اہلخانہ سے 2 لاکھ 50 ہزار طلب⁩

لاہور(پنجاب پوسٹ) نیو انارکلی پولیس نے ضلع کچہری سے شہری کو یرغمال بنانے کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی غلام عباس کو اسلام پورہ سے بحفاظت بازیاب کرا لیا، جبکہ جاوید خان سمیت تین ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان غلام عباس کو ضلع کچہری سے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے اور اس کے بھائی سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کا مغوی کے ساتھ قسطوں کی رقم کا تنازع چل رہا تھا۔ گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت محمد افضال کو 200 روپے جرمانے کی سزا سنا دی

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ قسطوں کے کاروبار کی آڑ میں شہریوں کو ہراساں کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سودی لین دین یا رقم کی وصولی کے معاملات میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مالی معاملات قانون کے دائرے میں رہ کر حل کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے