گجرات: تفتیشی افسر اور محرر اپنے ہی اعلیٰ افسران کو چونا لگاتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

گجرات (پنجاب پوسٹ) ڈی پی او گجرات کے محکمہ میں خود احتسابی کے عمل کے تحت بڑی کارروائی ہوئی۔تفتیشی افسر اور محرر اپنے ہی اعلیٰ افسران کو چونا لگاتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔تفتیشی افسر احمد نواز اور سابقہ محرر پر قتل کے مقدمے میں اشتھاری مجرم سے ملی بھگت کا الزام ہے۔

تفتیشی افسر احمد نواز نے تمام قوانین، پولیس آرڈر اور عدالت کو بالائے طاق رکھ کر اپنے ہی قوانین بنا لیے۔تفتیشی افسر کی جانب سے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے SHO عثمان وارث کے جعلی دستخط سے چالان عدالت میں جمع کر دیئے گئے۔

پولیس افسران کی طمع نفسانی اور جعلی کارروائیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا، سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دہی پر مقدمہ درج ہو گیا۔ملزمان کے گرد قانونی گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے