ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی، تھانہ مانگٹانوالا کی چوکی موڑ کھنڈا پولیس نے مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے ساڑھے پانچ کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن منشیات فری پنجاب کے تحت ننکانہ صاحب پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان پولیس
تھانہ مانگٹانوالا کی چوکی موڑ کھنڈا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اخلاق کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ساڑھے پانچ کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار
ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد
منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن منشیات فری پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔















