پنجاب پولیس اب مزید طاقتور ہوگئی، مارٹر گولے، آنسو گیس اور نگرانی کیلئے جدید ترین ڈرون خریدنے کی تیاری، استعمال کہاں ہوں گے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) ہنگامی حالات سے نمٹنے اور خصوصی آپریشنز کیلئے پنجاب پولیس جدید ڈرونز خریدے گی۔ پولیس حکام کے مطابق مارٹر گولے، آنسو گیس شیلز اور سرویلنس کیلئے 25 جدید ڈرونز خریدے جائیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید ڈرونز تھرمل امیجنگ اور لانگ رینج کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔ ڈرونز کے ذریعے کسی بھی مقام پر کریمنلز اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں آنسو گیس شیلز اور مارٹر گولے گرائے جاسکیں گے۔

حکام کے مطابق ڈرونز کی خریداری کیلئے حکومت کی جانب سے 5 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز فراہم کر دیے گئے ہیں، جبکہ رواں مالی سال میں جدید ڈرونز کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈرونز کی خریداری کیلئے جلد اشتہار بھی جاری کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق قبل ازیں پنجاب پولیس کے پاس سو کے قریب جدید ڈرونز موجود ہیں۔ رواں مالی سال میں مزید 25 ڈرونز کی خریداری کے بعد پنجاب پولیس کے پاس جدید ڈرونز کی تعداد 125 ہو جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے