لاہور (پنجاب پوسٹ) شالیمار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1800 تیار پتنگیں اور 30 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم ولید الرحمن کو شالیمار چوک کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ ایس پی سِول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزم آن لائن آرڈرز پر پتنگیں تیار کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم پابندی کے باوجود پتنگیں توڑوں اور کاٹن میں چھپا کر فروخت کرتا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
زہ کرامت نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔











