سال 2026، لاہور شہر میں 211 موٹر سائیکل حادثات،127 سوار جان کی بازی ہار گئے

لاہور (پنجاب پوسٹ) خبردار، ہوشیار، آج شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف جنرل ہولڈ اپ ہوگا،بغیر ہیلمٹ کوئی موٹرسائیکل شہر میں داخل نہیں ہوگا

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ مال روڈ، جیل روڈ،کینال روڈ،مین بلیوارڈ روڈ پر موٹرسائیکلسٹ کو چلنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ایس پیز اور ڈی ایس پی پیز کو شہر کے تمام داخلی راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کرنے کا حکم دیا۔

رواں سال بھی 211 جان لیوا حادثات میں سے 127 موٹرسائیکلسٹ جان سے ہاتھ گنوا بیٹھے تھے۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ سر پر لگنے والی چوٹیں حادثات میں اموات کی بڑی وجہ ہیں اسی لیے سخت انفورسمنٹ کا مقصد ریونیو جنریٹ کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی زندگیاں بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر لاہور کی مختلف شاہراوں پر ون ویلنگ و خونی کرتب کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ جان لیوا حادثات میں %72 فیصد موٹرسائیکل سوار شامل ہیں لیکن اب ہمیں ان قیمتی جانوں کو محفوظ بنانا ہوگا، صرف لاہور میں ہی 82 لاکھ رجسٹرڈ وہیکلز میں 57 لاکھ سے زائد موٹرسائیکل حادثات میں سرفہرست ہیں۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ سخت ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے 40 فیصد ہیڈ ٹراما میں کمی ہوئی ہے اور شہریوں کہ ہدایت کی کہ شہری ہیلمٹ حفاظت کےلئے پہنیں ناکہ چالان کے ڈر سے، ہیلمٹ اور لین لائن ڈسپلن آپ کے محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے