چنیوٹ،اینٹی نارکوٹکس ٹیم بن کر کارروائی کرنے والے 4 جعلی اہلکار گرفتار، پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑی واردات ناکام بنا دی


چنیوٹ(پنجاب پوسٹ) چنیوٹ میں شہریوں کی بیداری اور 15 پولیس کی فوری و تحرک کارروائی نے جعلی سرکاری اہلکاروں کا خطرناک گروہ بے نقاب کر دیا۔ اینٹی نارکوٹکس کی اسپیشل ٹیم کا روپ دھار کر شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے 4 ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقے عثمان آباد میں 4 مشکوک افراد نے محمد یونس (ولد محمد بشیر) کو گھیر لیا اور خود کو اینٹی نارکوٹکس فورس کی اسپیشل ٹیم ظاہر کرتے ہوئے زبردستی حراست میں لینے کی کوشش کی۔ تاہم کارروائی کے دوران ملزمان کے پاس نہ تو کوئی سرکاری وردی موجود تھی اور نہ ہی وہ اپنی شناخت کے طور پر کوئی آفیشل کارڈ پیش کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم سرطان ، خواتین میں بڑھتا ہوا بریسٹ کینسر ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام آگاہی واک

ملزمان کا مشکوک رویہ اور حرکات دیکھ کر ارد گرد موجود شہریوں نے عقلمندی کا مظاہرہ کیا اور فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور چستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر چاروں جعلی اہلکاروں کو گھیر کر حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حسبِ ضابطہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کی اس فوری اور مؤثر کارروائی کو شدید سراہا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے