بوریوالہ : 14 سالہ بچی کیساتھ زیادتی ، جرم ثابت ، مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

بورے والا ( پنجاب پوسٹ ) بورے والا ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اللہ نیازی نے تھانہ شیخ فاضل کے مشہور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا جرم ثابت ہونے پر مجرم دانش کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

بورےوالا ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اللہ نیازی نے تھانہ شیخ فاضل کے مشہور زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم دانش کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

مجرم دانش نےایک سال چار ماہ قبل چک نمبر 423 ای بی میں 14 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ شیخ فاضل میں درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے شواہد کی بنیاد پر جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قرار واقعی سزا سناتے ہوئے موت کی سزا اور بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ فیصلے کے بعد اہل علاقہ نے انصاف کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے