سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن

گجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔اخیتارت سے تجاوز اور طمع نفسانی کی خاطر ملزمان کو چھوڑنے پر محرر سمیت 3 ملازمین گرفتار کر لیئے۔تھانہ پیپلز کالونی اور تھانہ ایمن آباد میں ملازمین کے مقدمات درج، محکمانہ انکوائری جاری۔

گرفتار ملازمین میں تھانہ پیپلز کالونی کا محرر معظم امین، کانسٹیبل احسن رضا اور تھانہ ایمن آباد کا کانسٹیبل عاطف سہیل شامل۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا ہے کہ کرپشن و بدعنوانی برداشت نہیں، اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔محکمہ میں خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا، قانون اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے