سرگودھا (پنجاب پوسٹ) تھانہ کوٹ مومن کے علاقے میں واردات کی کال پر جانے والے پولیس اہلکاروں پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک مقیم شوہر خرچہ نہیں دیتا، خاتون کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشنز کا فوری ایکشن
فائرنگ سے شدید زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔
پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔













