مری (پنجاب پوسٹ) کوٹلی ستیاں میں حسد اور دشمنی کی بھینٹ چڑھنے والی ہائی ایس وین نذر آتش آگئی اور لاکھوں کا نقصان ہوا۔نواحی علاقہ برج میں رات کی تاریکی میں حسد اور ذاتی دشمنی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کھڑی ہائی ایس وین پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق گاڑی نمبر RIR 7818 مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔ گاڑی کے مالک حسنین کو اس واقعہ سے بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی سوچی سمجھی سازش اور حسد کی بنیاد پر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کوٹلی ستیاں میں آگ پر نظر رکھنے والا واچ ٹاور ناکارہ، جنگلات کے تحفظ پر سوالات اٹھ گئے
واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ نے اس بزدلانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کوٹلی ستیاں پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم آگ کی شدت کے باعث گاڑی کو بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں:سب مل ملا کر کام کرتے ہیں، ڈیل دیکھتے ہیں، اینٹی کرپشن کس انتظار میں ہے؟ لاہور ہائیکورٹ
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے والے شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔










