کوٹلی ستیاں میں آگ پر نظر رکھنے والا واچ ٹاور ناکارہ، جنگلات کے تحفظ پر سوالات اٹھ گئے

کوٹلی ستیاں(پنجاب پوسٹ)ضلع راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں قدرتی حسن سے مالا مال ایک اہم سیاحتی مقام موجود ہے، جہاں تاریخی اولڈ فائر واچ ٹاور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ٹاور سے پہاڑوں، گھنے جنگلات اور دلکش قدرتی مناظر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے، تاہم خوبصورتی کے ساتھ یہاں ایک خطرناک صورتحال بھی موجود ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

اولڈ فائر واچ ٹاور طویل عرصے سے مناسب دیکھ بھال اور مرمت نہ ہونے کے باعث انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔ ٹاور کا لوہے کا ڈھانچہ زنگ آلود ہو چکا ہے جبکہ سیڑھیاں کمزور اور کئی مقامات سے ٹوٹی ہوئی ہیں۔ ٹاور کے مختلف حصے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کے باعث یہاں چڑھنے والے سیاحوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Capture 7

خطرناک حالت کے باوجود متعدد سیاح ٹاور پر چڑھ کر تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں۔ ٹاور کی خستہ حالت سے مکمل طور پر آگاہ نہ ہونے والے سیاح کسی بھی لمحے حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ خصوصاً بچوں اور خاندانوں کے لیے یہ صورتحال مزید تشویشناک قرار دی جا رہی ہے۔

Capture 8

حکومت کی جانب سے سیاحوں کی سہولت اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے واکنگ ٹریک پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے، تاہم تاریخی فائر واچ ٹاور کی مرمت اور بحالی تاحال توجہ طلب ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقام کو خوبصورت بنانے کے ساتھ وہاں موجود خطرناک اور تاریخی ڈھانچوں کو محفوظ بنانا بھی ضروری ہے۔

Capture 6

اہلِ علاقہ اور سیاحوں نے ٹی ڈی سی پی اور محکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ اولڈ فائر واچ ٹاور کا فوری طور پر تکنیکی معائنہ کرایا جائے، کمزور حصوں کو مضبوط کیا جائے اور ٹاور کو ازسرِ نو بحال کیا جائے تاکہ تاریخی ورثہ بھی محفوظ رہے اور سیاحوں کی زندگیوں کو درپیش خطرہ بھی ختم ہو سکے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر واکنگ ٹریک کو بہتر اور خوبصورت بنایا جا سکتا ہے تو تاریخی فائر واچ ٹاور کو بھی محفوظ اور قابلِ استعمال بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے