مکہ معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز اور نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، پاکستان کی تقدیر بدلنے کی ابتدا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(پنجاب پوسٹ)انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مکہ معاہدے پر عمل درآمد ہونے جا رہا ہے، جو وزارتِ خارجہ کا بہت بڑا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ملک میں نئے صوبے بنانے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے، جو اپنی نوعیت کا ایک اور بڑا فیصلہ ہے۔ ان کے مطابق جب اتنے بڑے فیصلے کیے جا رہے ہوں تو ملکی سیاست میں استحکام ناگزیر ہے، کیونکہ ان فیصلوں کے پاکستان کے نظام اور عوام پر نہایت گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

فواد چوہدری نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں دونوں فریقوں کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے بانی پی ٹی آئی کے لیے ریلیف حاصل کرے، اس کے بعد ان سے ملاقات بھی کر لے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے