آئی فون کا لالچ، دوست دوست نہ رہا، اپنے ہی دوست نے اکبر چوک فلائی اوور پر آئی فون 17 پرو چھین لیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) اکبر چوک فلائی اوور پر شہری سے آئی فون 17 پرو اور اوپو A9 موبائل فون چھیننے والے چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، واردات کا ماسٹر مائنڈ متاثرہ شہری کا اپنا دوست نکلا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے واردات کے فوری بعد تکنیکی بنیادوں پر تفتیش شروع کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ اور بیک ٹریکنگ کے ذریعے اہم شواہد حاصل کیے گئے، جبکہ فوٹیج کے تجزیے میں متاثرہ شہری کے دوست کا کردار مشکوک پایا گیا۔

ترجمان کے مطابق پوچھ گچھ اور سی سی ٹی وی شواہد کی کڑیاں ملنے پر واردات کا راز کھل گیا۔ متاثرہ شہری کے دوست کی نشاندہی پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں مدثر، مقصود، علی رضا اور ذیشان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 10 موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والے 2 پستول بھی برآمد کرلیے گئے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے