"کبھی اس نگر کبھی اس نگر” لاہور کا متحرک موبائل چور گینگ کیسے گرفتار کیا گیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موبائل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک رکشہ، 10 موبائل فونز، 30 ہزار روپے نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل چوری کی وارداتیں کر چکے ہیں اور انہیں خفیہ اطلاع پر مالِ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان موبائل چوری میں مہارت رکھتے ہیں اور وارداتوں کے دوران اسلحہ بھی استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں ریکارڈ یافتہ سرغنہ نزاکت اور اس کا ساتھی عرفان شیر شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے متحرک سٹریٹ کریمنل کی گرفتاری پر لاری اڈہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسدادِ جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے