تحریک انصاف لانگ مارچ،پنجاب میں مکمل امن و امان ،کوئی بھی شخص قانون ہاتھ میں نہ لے،آئی جی پنجاب کا انتباہ

لاہور(پنجاب پوسٹ)آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے لانگ مارچ اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے فی الحال یہاں کچھ نہیں ہے اور آج کی تاریخ تک صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام سڑکیں کھلی ہیں اور کسی بھی جگہ کوئی رکاوٹ موجود نہیں۔ آئی جی پنجاب کے مطابق شہریوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے اور کہیں کسی قسم کی بندش نہیں کی گئی۔

آئی جی پنجاب نے تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ قانون کے مطابق عمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے، کیونکہ قانون کی عمل داری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

پولیس کے تفتیشی نظام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے اعتراف کیا کہ تفتیشی نظام میں سقم موجود ہیں، جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی تفتیشی افسر غفلت کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے