لاہور (پنجاب پوسٹ) گلشن راوی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکلیں چھیننے والا گینگ گرفتار کر لیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے ملزمان امجد اور علی رضا کو خفیہ اطلاع ملنے پر توحید پلی سے گرفتار کیا گی۔ موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں کرنے والے ملزمان سنگین مقدمات کے ریکارڈ یافتہ نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، گارڈ ریل کے پیچ چوری کرنے کی کوشش ناکام
ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج تھے۔ملزمان سے 2 موٹرسائیکلیں اور 2 پستول 30 بور بمہ گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔













